Home سیاست سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں سے متعلق حکمنامہ جاری

سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں سے متعلق حکمنامہ جاری

Share
Share

اسلام آباد: وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں سے متعلق حکمنامہ جاری کر دیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئی تنخواہیں یکم جولائی سے نافذ العمل سمجھی جائیں گی۔

وزارت قانون نے قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی کی منظوری کے بعد ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023 جاری کیا جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہوگی اور سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہو گی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئی تنخواہیں یکم جولائی سے نافذ العمل سمجھی جائیں گی۔

خیال رہے کہ یہ حکم صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے جاری کیا کیونکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حج کے لیے ملک سے باہر ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...