Home Uncategorized درفشاں کے فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

درفشاں کے فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Share
Share

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔خوبرو اداکارہ نےمداحوں کے دل موہ لیے۔

حال ہی میں اداکارہ درفشاں نے فوٹواینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئرکیں جو دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے دلکش گلابی لمبی قمیص کے ساتھ ٹراؤزر زیب تن کر رکھا ہے جبکہ کٹ ورک والا ٹشو کا دوپٹہ گلے میں ڈالا ہوا ہے، درِ فشاں کا یہ لباس سادگی اور دلکشی کا حسین امتزاج ہے جو اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔

لباس کی مناسبت سے درفشاں نے بھاری جیولری کے بجائے کانوں میں چھوٹے نگ والے بُندے پہنے ہیں جبکہ ہلکا میک اپ اور سادہ ہیئراسٹائل ان کے حسن کو دو آتشہ کررہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہمیشہ کی طرح اب کی بار بھی درِ فشاں کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں تعریفی کلمات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...