Home نیوز پاکستان ایران ٹریفک حادثہ ، جاں بحق پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی

ایران ٹریفک حادثہ ، جاں بحق پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی

Share
Share

سکھر: ایران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی۔

کمشنر سکھر کے مطابق میتیں سی ون تھرٹی کے ذریعے سکھر ایئرپورٹ لائی جائیں گی، حادثے کے پندرہ زخمیوں کو بھی میتوں کے ساتھ سکھر لایا جائے گا، میتوں اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا۔

جاں بحق زائرین میں سے 10 کا تعلق لاڑکانہ، 3 کا قمبر شہداد کوٹ، 6 کا کشمور کندھ کوٹ، 2 کا جامشورو، ایک کا دادو، 4 کا خیرپور اور دو کا کراچی سے ہے۔

کمشنر سکھرفیاض عباسی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں کاشف علی، حبیب اللہ سومرو، وفا عباس، جاوید، آفاق احمد، عمران کلہوڑو، سلمی بیگم، مصطفیٰ، محسن علی اور زاہد سومرو کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، منتظر مہدی، نسیم اختر اور رحمت خاتون کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے ہے۔

علاوہ ازیں سعدیہ آزاد، کائنات، سیرت عباس، رستم علی، کریماں خاتون اور ریما جمیل کندھ کوٹ کشمور کے مکین تھے، نور محمد کھوسو اور پروین خاتون کا تعلق جامشورو اور ظہیر عباس کا تعلق دادو سے ہے، آصف علی، رخسانہ پروین، اعجاز علی اور محمد بخش خیرپور کے رہاشی تھے جبکہ زرمینہ اقبال اور جمشید اقبال کا تعلق کراچی سے ہے۔

واضح رہے کہ لاڑکانہ سے زائرین کو ایران لے جانے والی بس دو روز قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...