Home سیاست پنجاب میں 6 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

پنجاب میں 6 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت سموگ کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ محکموں اور سٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی، انسداد سموگ سے متعلق عوام کی آگاہی کیلئے مہم چلائی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی، سولر پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تمام گاڑیوں کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازم اور سالانہ معائنہ ہوگا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلیے پیکیج کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم ش نے معرکۂ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلیے...

ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا...

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قراداد...

پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی تکمیل کا اعلان

راولپنڈی:پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا...