Home sticky post 5 اسلام آباد کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اسلام آباد کے اسپتالوں کو مرحلہ وارسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلے فیز میں پمز اسپتال، پولی کلینک سولر توانائی پر منتقل ہوں گے، این آئی آر ایم ، ایف جی اسپتال سیکنڈ فیز میں سولر پر منتقل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت نے پمز، پولی کلینک سے سولرائزنگ پلان مانگ لیا، پمز، پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا، پمز، پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگ، وارڈز سولر پر منتقل ہونگے۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال، پولی کلینک انتظامیہ سولر توانائی منتقلی پلان تیار کر رہی ہیں، پمز، پولی کلینک کی سولر پر منتقلی سے بلوں کی مد میں کثیر بچت ہو گی، ماضی میں عدم ادائیگی پر متعدد بار پمز، پولی کلینک کی بجلی منقطع ہو چکی ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

سعودی عرب عید الفطر کا چاند نظر آگیا اس طرح کل بروز...

بانی پی ٹی آئی کےعید پر پہننے کے لئے کپڑے اڈیالہ جیل پہنچا دئیے گئے

راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سامان...

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتادی

معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ...