Home نیوز پاکستان ‎استعمال شدہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

‎استعمال شدہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

Share
Share

‎کراچی: حکومت سندھ نے استعمال شدہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر دفتری کاغذی کارروائی فی الحال جاری رہے گی، جلد ہی اس کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

‎سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ایکسائز، ڈی جی ایکسائز، آٹوموٹو ٹریڈرز اینڈ امپورٹررز ایسو سی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔

‎اجلاس میں گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تاہم دفتری کاغذی کارروائی فی الحال جاری رہے گی جسے مستقبل میں ختم کرنے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں گاڑیوں کے آن لائن ٹرانسفر کے لئے سافٹ ویئر لانچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

‎تاجروں نے گاڑیوں کی رجسٹریشن، فزیکل فٹنس سمیت دیگر مسائل سے متعلق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو آگہی دی، جبکہ پرائیویٹ اور کمرشل گاڑیوں کے کرنٹ اور بیک لاگ کے مسئلے بھی گفتگو ہوئی۔

‎سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے تاجروں کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر دفتری کاغذی کارروائی فی الحال جاری رہے گی، جلد ہی اس کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

‎انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کی وجہ سے تاجروں کو دشواری نہیں ہوگی، اس ضمن پہلے ہی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...