Home سیاست ‎ہم آخری حد تک جائیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی امین گنڈاپور

‎ہم آخری حد تک جائیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی امین گنڈاپور

Share
Share

‎پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے ہمارا انتخابی نشان اور نشستیں چھینی گئیں، جلد یہ سارا سسٹم بے نقاب ہوگا۔

‎میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم آخری حد تک جائیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، غیرقانونی طور پر ارکان کو حلف نہیں لینے دیں گے، ملک میں بار بار آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، پنجاب اور کے پی میں 90 روز میں الیکشن نہ کرا کر آئین کو توڑا گیا۔

‎انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان اور نشستیں چھینی گئیں، جلد یہ سارا سسٹم بے نقاب ہوگا، آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کی سزا موت ہے۔

‎ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی، کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

‎علی امین گنڈاپورنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئین اور قانون کیلئے جدوجہد کا راستہ اپنانے کا سبق سکھایا ہے، خواتین اور اقلیتوں کے حق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر خواتین کے حقوق کیلئے اور ووٹ کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

‎وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ 6ججز کے خط پر فل کورٹ کیوں نہیں بنایا جا رہا؟ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا ابھی تک 9 مئی اور سائفر پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...