Home نیوز پاکستان پاسپورٹ کے پرنٹنگ بحران پر قابو پانے کے لئے جدید مشینیں خریدنے کا فیصلہ

پاسپورٹ کے پرنٹنگ بحران پر قابو پانے کے لئے جدید مشینیں خریدنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلیے حکام نے اہم فیصلے کرلیے ہیں جس کے تحت نئی اور جدید مشینیں خریدی جائیں گی۔

پاسپورٹ حکام نے بحران پر قابو پانے اور شہریوں کو بروقت پاسپورٹ فراہم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے ہیں۔

بحران پر قابو پانے کیلیے پاسپورٹ حکام نے نئے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 5 جدید آر ایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے۔

نئے پرنٹرز اور لیمینیٹرز کی مدد سے 1 گھنٹے میں 1 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جاسکیں گے جس سے عوام کو پاسپورٹ کے حصول کے لئے درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز کی خریداری سے پرنٹنگ صلاحیت یومیہ 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہوجائے گی۔ پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک بھی منگوا لیا ہے جبکہ نئے پرںٹرز منگوانے کے فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیک لاک ختم ہونا شروع ہوسکے گا۔

پرنٹنگ صلاحیت بہتر بنانے کے لیے سال میں دو بار پرنٹرز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاسپورٹ آفس میں پراسیسنگ سپیڈ بڑھانے کے لیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا۔

نئے ڈیٹا بیس کی مدد سے نادرا سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا فوری ویریفائی کیا جاسکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ آفس کی بلڈنگ کی تعزین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...