Home sticky post 2 بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر، مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کا منہ بولتا ثبوت

بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر، مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کا منہ بولتا ثبوت

Share
Share

نئی دہلی:بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر کو مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ دی ایشین ایج میں شائع ایک مضمون کے مطابق، مودی سرکار نے پہلگام حملے کو جواز بنا کر بی جے پی صدر کے انتخاب کو مؤخر کر دیا۔ دی ایشین ایج کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو امید تھی کہ پہلگام حملہ اور آپریشن سندور آر ایس ایس کو رام کر لیں گے۔

دی ایشین ایج کے مطابق، مودی سرکار دہشتگردی کا الزام پاکستان پر تھوپنے پر تلی ہوئی تھی، لیکن بدترین ناکامی کے بعد اب وہ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہاء کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔ مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ووٹ بینک کے نام پر بی جے پی کی “ترنگا یاترا” ریلیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ مودی سرکار آپریشن سندور کی تفصیلات چھپا کر محض ووٹ بٹورنے کے لیے سرگرم ہے۔ کانگریس رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی سرکار کو خصوصی اجلاس بلا کر آپریشن سندور اور پہلگام حملے کی تفصیلات سامنے لانی چاہیے۔ کانگریس رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی جے پی محض آپریشن سندور کو بہار انتخابات میں سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ پہلگام حملے کا وقت اور آپریشن سندور کا اعلان سب کچھ ووٹ بینک کے لیے پلان کیا گیا تھا۔ دفاعی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ آپریشن سندور کا نام استعمال کر کے مودی سرکار نے ملک کی سیکیورٹی کو ووٹرز کی نفسیات سے جوڑ دیا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...