Home sticky post 6 پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

Share
Share

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سرگرم نوجوان رہنما تصور حسین تارڑ نے یوتھ نوجوانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کو لندن میں بھارتی شرپسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہائی کمیشن کی عمارت پر سرخ رنگ بھی پھینکا گیا جس پر یورپ بھر میں بھارتی سفارت خانوں کے باہر بھرپور پُرامن احتجاج کی اجازت کے لئے حکام سے رابطہ اور درخواست کردی گئی ہے اور جیسے ہی اجازت ملتی ہے تو تمام کمیونٹی کو مطلع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کہ روز بی جے پی کے لوگوں نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کر کے ثابت کردیا کہ پہگلام واقعہ مودی حکومت کا ڈرامہ تھا کیونکہ ن لیگی حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا جو بھارتی حکمرانوں کو ہضم نہیں ہو رہا۔

انہوں نے لندن میں حکام سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

خیال رہے کہ جمعہ کی شام بھارتی شرپسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیے تھے اور عمارت کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...