Home سیاست کابینہ کا اجلاس کا آج طلب ،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کاامکان

کابینہ کا اجلاس کا آج طلب ،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کاامکان

Share
Share

اسلام آباد:نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس کا آج طلب کر لیا، جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کیے جانے کا بھی قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاوٴس میں ہو گا، جس کی صدارت وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے، وفاقی کابینہ ملک میں امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی، اس کے علاوہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کیے جانے کا بھی قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ نگران حکومت نے گیس قیمتوں میں اضافے اور مقامی سطح پر تیارشدہ کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے سمیت آئی بی کیلئے 125 ملین روپے اضافی فنڈ دینے کی منظوری دے دی۔

پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کیلئے قیمتوں میں 900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سی این جی سیکٹر کیلئے قیمتوں میں 170 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے گا، کھاد کارخانوں کیلئے بھی گیس کا ریٹ معمولی بڑھایا گیا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا، قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

حکومت نے مقامی سطح پر تیارشدہ کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی بھی منظوری دے دی جس کے باعث 40 لاکھ مالیت یا 1400 سی سی کی گاڑیوں پر اب 25 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد ہو گا، ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملے گا، سیلز ٹیکس کو آئندہ بجٹ میں عائد کیا جائے گا جس کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے مسابقتی کمیشن کو کھاد قیمتیں بڑھانے میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...