Home سیاست عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے صحافی اور وی لاگر عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے عمران ریاض کی پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پنجاب حکومت اور ایف آئی اے نے سماعت کے دوران جواب جمع کروایا جس میں ایف آئی اے نے عدالت کو مطلع کیا کہ درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور استدعا کی کہ درخواست گزار کی درخواست کو خارج کیا جائے۔

عمران ریاض کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔ عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...