Home نیوز پاکستان پنجاب میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے، مزید 158 کیسزرپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے، مزید 158 کیسزرپورٹ

Share
Share

لاہور :لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں مزید 158 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے بتایا ہے کہ رواں برس صوبہ بھر میں اب تک 8 ہزار 321 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے جبکہ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 71 نئے مریض سامنے آئے، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار455 ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 28، ملتان میں 11، گوجرانوالہ میں 18 اور فیصل آباد میں 12 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ شیخوپورہ اور اٹک میں ڈینگی کے چار،چار مریض سامنے آئے، سرگودھا، نارووال، ننکانہ صاحب، بہاولپور، راجن پور اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک، ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 125 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 58 مریض داخل ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...