Home نیوز پاکستان کراچی میں بڑھتے فلووائرس پر ایڈوائزری جاری

کراچی میں بڑھتے فلووائرس پر ایڈوائزری جاری

Share
Share

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں بڑھتے ہوئے فلووائرس پر ایڈوائزری جاری کر دی۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا کہ شہری کھانستے اور چھینکتے وقت فیس ماسک کا استعمال کریں۔

شہر قائد میں بڑھتے نئے انفلوئنزا وائرس سے لوگ نزلہ، کھانسی، بخارمیں مبتلا ہو رہے ہیں، وائرس سے حاملہ خواتین، چھوٹے بچے اور دائمی امراض میں مبتلا 65 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، ہسپتالوں کو داخل متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کھانستے اور چھینکتے وقت ناک اور منہ کو ٹشو سے ڈھانپ لیں، استعمال شدہ ٹشو کو ڈھکے کوڑادان میں پھینکیں، ہاتھوں کو اینٹی بیکٹیریل صابن یا ہینڈواش سے اچھی طرح دھوئیں، آنکھ، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔

عوام کو کہا گیا ہے کہ غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کریں، مناسب نیند لیں اور جسمانی طور پر چاق و چوبند رہیں، جو لوگ فلو جیسی بیماری کا شکار ہیں وہ بخار اترنے تک کم سے کم 24 گھنٹے گھر میں رہیں، زیادہ لوگوں سے ملنے میں اجتناب برتیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا کہ شہری کھانستے اور چھینکتے وقت فیس ماسک کا استعمال کریں، متاثرہ افراد سفر سے اجتناب برتیں، بند جگہوں پر وینٹی لیشن کے نظام کو بہتر رکھیں۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...