Home سیاست ٹرینڈ سیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ تھا،فردوس عاشق اعوان

ٹرینڈ سیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ تھا،فردوس عاشق اعوان

Share
Share

لاہور: ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا ، پی ٹی آئی نے اداروں کو بدنام کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کیا۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹرینڈ سیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ تھا، پی ٹی آئی نے سرکاری وسائل سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جس سے ہمارا وقار دنیا بھر میں مجروح ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی خود پسندی کیلئے آٹھ سو ستر ملین روپے خرچ کئے گئے ، ایک شخص کی بت پرستی،اس کےبیانیے کو پروموٹ کرنے کیلئے فنڈزرکھے گئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ظاہرکیا گیا کہ یہ مفاد عامہ کی ترقی کیلئےرکھا گیا بجٹ ہے، 30 سے40 افراد کو بھرتی کیا گیا،800اکاؤنٹ کھولےگئے جن سے ریاست اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی پلاننگ کی گئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...