Home سیاست سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا 342 کا بیان مکمل

سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا 342 کا بیان مکمل

Share
Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا 342 کا بیان مکمل ہوگیا۔

کیس کی سماعت سیشن جج ناصر جاوید رانا نے کی، کیس کے تفتیشی افسر نواز علی کیس کے ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر حسن عباس ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے، شریک ملزمہ ثمینہ امیر شاہ حاضری سے مستقل استثنیٰ پر ہونے کے باوجود عدالت میں پیش ہوئیں۔

سارہ انعام کے والد انعام الرحیم بھی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل مدعی راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے، گزشتہ سماعت پر ملزم شاہنواز امیر کا 342 کا بیان مکمل نہ ہو سکا تھا۔

عدالت نے ملزم شاہنواز سے استفسار کیا کہ اپنے دفاع میں کوئی بیان یا کسی قسم کا ثبوت پیش کرنا چاہتا ہے، ملزم شاہنواز امیر نے اگلی سماعت تک کچھ وقت دینے کی استدعا کی، عدالت نے آئندہ سماعت تک وقت دیتے ہوئے سماعت یکم نومبرتک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...