Home تازہ ترین اسلام اور لڑکیوں کی تعلیم کو بدنام کرنا بند کیا جائے،اعلامیہ تعلیمی کانفرنس

اسلام اور لڑکیوں کی تعلیم کو بدنام کرنا بند کیا جائے،اعلامیہ تعلیمی کانفرنس

Share
Share

اسلام آباد:مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ شرکاء واضح پیغام دیتے ہیں کہ اسلام اور لڑکیوں کی تعلیم کو بدنام کرنا بند کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں رابطہ اسلامی اور مسلم ورلڈ لیگ نے 2 روزہ تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں او آئی سی، اقوام متحدہ، رابطہ اسلامی سمیت دنیا بھر سے مفکرین و ماہرین نے شرکت کی۔

کانفرنس میں لڑکیوں کی تعلیم کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے، کانفرنس میں ہوئے معاہدوں کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔

تعلیمی کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مسلم ممالک نے صحیح سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کو سراہا ہے، شرکاء نے لڑکیوں کی تعلیم صرف مذہبی نہیں بلکہ معاشرتی اعتبار سے اہم قرار دی۔

اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تعلیمی عمل کو منظم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ لڑکیوں کی تعلیم میں حائل انتہا پسندانہ خیالات، فتوے، نظریات سے خبردار کیا جاتا ہے، غربت اور سماجی چیلنجز والے معاشروں میں لڑکیوں کو تعلیمی اسکالر شپ دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

Share
Related Articles

سرفراز احمد کا گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

کراچی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے...

جب کوئی بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ویگو ڈالاز اس کے گھر پہنچ جاتے ہیں،سلمان اکرم راجہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے...

ملالہ یوسفزئی دنیا بھر کی لڑکیوں کے لئے رول ماڈل ہیں،چئیرمین سینٹ

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی بھی...

غیر ملکی شکاری کا گہریت گول میں مارخور کا کامیاب شکار

گہریت کنزرویٹیو کمیٹی کے تعاون سے ڈی ایف او وائلڈ لائف لوئر...