Home sticky post 6 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی نئی چانسری عمارت کا افتتاح کردیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی نئی چانسری عمارت کا افتتاح کردیا

Share
Share

جدہ :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے قونصلیٹ کی جدہ میں نئی چانسری عمارت کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، سعودی عہدیداران، جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی، نامور پاکستانی شہری اور قونصلیٹ کے افسران نے شرکت کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق تقریب کے دوران نئی چانسری عمارت پر پاکستانی پرچم بلند کیا گیا، چانسری کے لان میں شجر کاری، ربن کاٹنے کی تقریب ،تختی کی نقاب کشائی کی گئی اور پاکستان و سعودی عرب کے لیے دعائیں کی گئیں۔ تقریب میں پروجیکٹ کی خصوصیات پر مشتمل ایک مختصر ویڈیو رپورٹ بھی دکھائی گئی۔

نائب وزیراعظم نے اپنی تقریر میں جدہ میں پاکستان کے قونصلیٹ کے عملے کاوشوں کو سراہا اور سعودی حکام کی جانب سے اس پروجیکٹ کو حقیقت بنانے میں فراہم کردہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کو “موثر قونصلر خدمات”فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

عمارت اور سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد نائب وزیراعظم نے پروجیکٹ کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا اور نئے چانسری عمارت میں “قونصلر آپریشنز اور خدمات کی فوری منتقلی” کی منظوری دی۔

سعودی عرب کے مغربی علاقے میں تقریباً 18 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، اور نئی چانسری عمارت کی سہولیات اس کمیونٹی کے لیے خدمات کی فراہمی کو آسان اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...