Home Uncategorized ایکسیڈنٹ کے باوجود دلہا ایمبولینس پر بارات لیکر پہنچ گیا

ایکسیڈنٹ کے باوجود دلہا ایمبولینس پر بارات لیکر پہنچ گیا

Share
Share

جھارکھنڈ:بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں دلہا ایکسیڈنٹ کے باوجود ایمبولینس پر بارات لیکر پہنچ گیاجب کہ وہ خود اسٹریچر پر تھا۔

جھارکھنڈ میں ہونے والی ایک شادی نے اس وقت سب کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی جب دلہا ایمبولینس پر بارات لے کر پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہا چندریش مشرا کی 25 جون کو پریرنا کے ساتھ شادی تھی لیکن اس سے کچھ دن قبل وہ روڈ حادثے میں زخمی ہوگیا جس کے باعث اس کی ٹانگ فریکچر ہوگئی اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوگیا۔

تاہم رشتہ داروں کے اصرار کے باوجود چندریش نے شادی کی تاریخ آگے بڑھانے سے منع کردیا اور طے شدہ تاریخ پر ہی شادی کا فیصلہ کیا۔

شادی کے روز چندریش نے ایمبولینس کا انتظام کروایا اور بارات لے کر پہنچ گیا جب کہ وہ خود اسٹریچر پر تھا۔

شادی کی تمام رسومات روایتی انداز میں ہوئیں یہ شادی جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...