Home highlight ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی آمد، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی آمد، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو

Share
Share

لاہور:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیکلٹی ممبران اور طالبات سے خصوصی ملاقات اور انٹریکٹو سیشن میں شرکت کی۔ ان کی آمد پر فیکلٹی اور طالبات نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ فرائض، تعلقات عامہ کے کردار، سیکیورٹی چیلنجز اور سوشل میڈیا کے اثرات جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ سیشن میں طالبات نے مختلف سوالات کیے جن کے جوابات میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح اور مدلل انداز میں رہنمائی فراہم کی۔

انہوں نے نوجوانوں کو ملک کے دفاع، قومی بیانیے کے فروغ اور مثبت سوشل میڈیا کردار اپنانے کی ترغیب دی۔ طالبات نے پاکستان آرمی کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملکی استحکام میں فوج کے کردار کو سراہا۔

سیشن کا ایک جذباتی لمحہ اس وقت آیا جب کنیرڈ کالج کی بصارت سے محروم ایک ہونہار طالبہ نے حب الوطنی پر مبنی نغمہ پیش کیا، جسے شرکاء نے بھرپور داد دی ۔فیکلٹی ممبران اور طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے اس سیشن کو معلوماتی، حوصلہ افزا اور ملکی شعور اجاگر کرنے والا قرار دیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...