Home سیاست چیئرمین پی اے سی معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات،شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے

چیئرمین پی اے سی معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات،شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقرری کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات منظر عام پر آگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت پکڑتے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے اپنے حالیہ بیان میں ایک بار پھر شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لئے صاحبزادہ حامد رضا کا نام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین پنجاب سے ہونا چاہیے، عمران خان نے بھی اس پر اتفاق کرتے ہوئے حامد رضا کے نام کی منظوری دی ہے۔

اُدھر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے شبلی فراز کے بیان کو غلط بیانی اور بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ’خان صاحب نے کبھی حامد رضا کا نام پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے نہیں لیا، شبلی فراز نے اگر کہا ہے کہ خان نے حامد رضا کا نام دیا ہے تو یہ ان کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے میرا نام دیا ہے اور تواتر کیساتھ دیتے آرہے ہیں۔ شیر افضل مروت نے شبلی فراز سے اپنا بیان واپس لینے کا بھی مطالبہ کردیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...