Home Uncategorized اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، ہماری جمہوریت تشدد کی اجازت نہیں دیتی، امریکی صدر جوبائیڈن

اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، ہماری جمہوریت تشدد کی اجازت نہیں دیتی، امریکی صدر جوبائیڈن

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے عوام سے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی اپیل کر دی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، ہماری جمہوریت تشدد کی اجازت نہیں دیتی۔

اوول آفس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ بیان بازی کافی حد تک بڑھ گئی، سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے، شکر ہے حملے میں ٹرمپ شدید زخمی نہیں ہوئے، امریکا میں اس قسم کے تشدد کی جگہ نہیں، سیاست میں کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ حملہ آور کا کیا مقصد تھا؟ اسے مدد حاصل تھی یا نہیں؟، اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، ہماری جمہوریت تشدد کی اجازت نہیں دیتی، اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں گولی سے نہیں، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں، غیر ملکی عناصر انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، پینسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ریلی میں حملے کی تحقیقات جاری ہے، ہم دشمن نہیں، بھائی اور ہمسائے ہیں، ہمارا کنونشن کل ہو گا جس میں ضرور شرکت کروں گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...