Home نیوز پاکستان پی آئی اے طیارے طویل عرصے تک گراؤنڈ کرنے سے اربوں روپے کا نقصان ہونے کاانکشاف

پی آئی اے طیارے طویل عرصے تک گراؤنڈ کرنے سے اربوں روپے کا نقصان ہونے کاانکشاف

Share
Share

 

کراچی: پی آئی اے کو طیاروں کو مینٹس کے لیے طویل عرصے تک گراؤنڈ کرنے سے 21 ارب 81 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہوائی جہازوں کی معمول کی مینٹس میں 44 سے 239 دن کا وقت لیا گیا، انتظامیہ کی غفلت سے تاخیر ہوئی جس سے 21 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ کا آپریشنل اور مالی نقصان ہوا۔

انتظامیہ کو ستمبر 2023 میں معاملے سے آگاہ کیا گیاانتظامیہ کا موقف ہے کہ مالی رکاوٹوں اور ادائیگیوں کے مسائل کی وجہ سے بروقت مرمت و دیکھ بھال متاثر ہوئی۔

آڈیٹر جنرل نے طیاروں کی طویل گراؤنڈنگ کے دیگر متعلقہ مالی مسائل سے متعلق دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی 38 ارب 40 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایا گیا تھا، دوبارہ اس معاملے پر ضابطگیاں ہونا تشویش کا باعث ہے۔

Share
Related Articles

توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی...

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت...

الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری...

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...