Home سیاست پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف درخواست خارج

پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف درخواست خارج

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی، جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی تھی۔
درخواست گزار نے اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو 5 سال کر کے ترمیم کی، رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کر سکتی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت 5 سال نااہلی کی مدت مقرر کرنے کے قانون کو کالعدم قرار دے۔
بعدازاں جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...