Home نیوز پاکستان ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 جوان شہید

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی :ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیاجس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

دھرتی کادفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان اپنے وطن پر قربان ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے جس میں پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ خودکش حملے میں شہید ہونے والے 38 سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید کا تعلق ڈسٹرکٹ کوہاٹ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...