Home sticky post 2 معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی فوجی قیادت میں تقسیم کھل کر سامنے آ گئی

معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی فوجی قیادت میں تقسیم کھل کر سامنے آ گئی

Share
Share

نئی دہلی:پاکستان سے حالیہ عسکری محاذ پر شکست کے بعد بھارتی فوجی قیادت میں اختلافات اور تقسیم کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی مسلح افواج کے درمیان “تھیٹرائزیشن” کے متنازعہ منصوبے نے نہ صرف ادارہ جاتی ہم آہنگی کو متاثر کیا ہے بلکہ دفاعی پالیسی سازی میں سیاسی مداخلت کے سنگین اثرات بھی ظاہر ہونے لگے ہیں۔

بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے تھیٹرائزیشن منصوبے کے جلد بازی میں نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہر چیز میں خلل ڈالتے ہوئے ایک نیا ڈھانچہ بنانا اچھا خیال نہیں ہے۔بھارت کو کسی دوسرے ملک کی طرز پر اپنی فوجی ساخت اور حکمتِ عملی کو تبدیل نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ ہر ملک کی اپنی مخصوص دفاعی ضروریات ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی دباؤ میں آ کر فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، اعلیٰ سطح پر مشترکہ منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کی ضرورت ہے۔ایئر چیف نے دہلی میں ایک مربوط اور مشترکہ منصوبہ بندی مرکز کے قیام پر بھی زور دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، مودی سرکار کا تھیٹرائزیشن منصوبہ اصل میں فوجی کمانڈ کا مکمل سیاسی کنٹرول حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے، جسے بھارتی افواج میں پیشہ ورانہ حلقوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔مودی سرکار کےمتنازعہ تھیٹرائزیشن منصوبے نے بھارتی فوج میں نئےتضادات پیدا کر دئیے ہیں۔بی جے پی کی سیاسی مداخلت نے بھارتی افواج کو پیشہ ورانہ بنیادوں سے محروم کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...