Home Uncategorized ایسے ملک میں نہیں رہتے جہاں پارلیمان ختم کر کے بغاوت کی جائے، رجب طیب اردوان

ایسے ملک میں نہیں رہتے جہاں پارلیمان ختم کر کے بغاوت کی جائے، رجب طیب اردوان

Share
Share

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ہم ایسے ملک میں نہیں رہتے جہاں پارلیمان ختم کر کے بغاوت کی جائے۔

انقرہ میں پارلیمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ نئے پارلیمانی سیشن کےلیے نیا آئین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ مہنگائی کے خلاف کوششیں جاری رکھے گا، ترکیہ کی ترقی کےلیے بہت کام کیا گیا ہے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ اب ہم ایسے ملک میں نہیں رہتے جہاں پارلیمان ختم کر کے بغاوت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کو یورپی یونین سے کوئی توقعات نہیں ہیں۔ یورپی یونین اپنی غلطیاں خصوصاً ویزا معاملات میں غلطیاں درست نہیں کرتا۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ یورپی یونین ترکیہ سے کسی بھی قسم کی توقع کا حق کھو دے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...