Home سیاست سینئر سیاستدان لاپتہ، سیاسی جماعتیں اور چیف جسٹس خاموش ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

سینئر سیاستدان لاپتہ، سیاسی جماعتیں اور چیف جسٹس خاموش ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

Share
Share

اسلام آباد:سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ سینئر سیاستدان لاپتہ ہیں اور سیاسی جماعتیں اور چیف جسٹس خاموش ہیں۔

ایک بیان میں سابق سینیٹر نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور فرخ حبیب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عثمان ڈار مسنگ پرسن ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جس حالت میں سب کے سامنے آئے ہیں، اس پر بھی سیاسی جماعتوں اور چیف جسٹس کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ اختلاف اپنی جگہ لیکن یہ کیسی رسمیں ڈالی جا رہی ہیں، پوچھتا ہوں سیاستدان اور صحافی کب جاگیں گے؟

اُن کا کہنا تھا کہ اپنے سابقہ جرنیلوں کو بچانے کےلیے تو نواز شریف کو دو دن میں پیچھے ہٹادیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...