Home Uncategorized کلکتہ میں ریپ کے بعد ڈاکٹر کا بے دردی سے قتل،گلوکارہ شریا گھوشال کا کنسرٹ منسوخ کرنے کا اعلان

کلکتہ میں ریپ کے بعد ڈاکٹر کا بے دردی سے قتل،گلوکارہ شریا گھوشال کا کنسرٹ منسوخ کرنے کا اعلان

Share
Share

ممبئی: بھارت کی نامور گلوکارہ شریا گھوشال نے ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے واقعے کے بعد کلکتہ میں کنسرٹ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

گلوکارہ شریا گھوشال نے انسٹاگرام اور ایکس پر کنسرٹ منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ کلکتہ میں ستمبر میں شیڈول ہونے والے کنسرٹ میں وہ پرفارم نہیں کریں گی۔

شریا نے اپنی پوسٹ میں کنسرٹ منسوخ اور پرفارم نہ کرنے کی وجہ کلکتہ میں حال ہی میں ایک ڈاکٹر مومتا کی عصمت دری اور قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بحیثیت عورت اُن کے لیے یہ خبر انتہائی تکلیف دہ ہے اور وہ اس سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

گلوکارہ نے لکھا کہ وہ ان حالات اور ایسی کیفیت میں پرفارم نہیں کرسکتیں اسلیے انتظامیہ کو کنسرٹ دوبارہ شیڈول کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے کہ کلکتہ میں اگست کے پہلے ہفتے میں 31 سالہ ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں قتل کیا گیا تھا اور اُس کی خون میں لت پت لاش میڈیکل کالج سے ملی تھی۔

کالج انتظامیہ نے بتایا کہ متوفیہ 36 گھنٹے کی شفٹ کیلیے آئی اور 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد آرام کیلیے لیکچرار ہال میں بیٹھی تھی۔ جس کے بعد اُس کی وہاں سے خون میں لت پت لاش ملی۔

بعد ازاں ملک بھر میں ڈاکٹرز نے احتجاج کیے اور حکومت سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تو پھر پولیس نے ایک اہلکار کو گرفتار کر کے واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔ مذکورہ اہلکار پولیس افسران اور اہل خانہ کو اسپتال میں داخل کرانے کے ساتھ تمام معاملات دیکھتا تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...