Home Uncategorized ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس! امریکا کا اگلا صدر کون؟،صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ آج ہوگی

ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس! امریکا کا اگلا صدر کون؟،صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ آج ہوگی

Share
Share

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس! امریکا کا اگلا صدر کون؟ امریکا میں انتخابی مہم کا وقت ختم، صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ آج ہوگی۔

صدارتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں، 24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے،7 کروڑسے زائد افراد پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں ، نارتھ کیرولینا میں ووٹنگ کی شرح 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جارجیا میں 50 اور ٹینیسی میں 49 فیصد ووٹ کاسٹ ہوگئے، ٹیکساس اور فلوریڈا میں 47،47 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، الیکشن میں 435 ایوان نمائندگان کا انتخاب کیا جائے گا، 33 سینیٹرز اور 13 گورنرز کا بھی چناوٴ ہوگا۔

دنیا کی نظریں سوئنگ سٹیٹس پر مرکوز ہیں، امیدواروں کے متضاد دعوے، معلق ریاستوں کے 93 الیکٹورل ووٹ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، الیکٹورل کالج میں کاملہ ہیرس کو مجموعی طور پر 224 اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 219 ووٹ ملنے کی پیشگوئی کردی گئی۔

Share
Related Articles

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...