Home سیاست ایسے قوانین منظور نہ کریں جس پر آپ کو ندامت ہو،تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہیں، شبلی فراز

ایسے قوانین منظور نہ کریں جس پر آپ کو ندامت ہو،تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہیں، شبلی فراز

Share
Share

[8:15 AM, 9/9/2024] Faheem Abc: اسلام آباد:سینیٹ میں 5 بلوں کی منظوری کا عمل موخر کردیا گیا۔

پریذائیڈنگ افسر شیری رحمان نے کہا کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی طرف سے حقوقِ گرفتار نظر بند افراد یا زیر حراست تحقیقات بل 2024 پیش متعلقہ بل کو مؤخر کیا جائے

انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت شزا فاطمہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہ ہو سکے ، شزا فاطمہ خواجہ کی آج 5 بلز پر رپورٹ پیش ہونا تھی جسے وزیر قانون کی مصروفیت کی وجہ سے موخر کرتے ہیں۔
[8:19 AM, 9/9/2024] Faheem Abc: ایسے قوانین منظور نہ کریں جس پر آپ کو ندامت ہو،تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہیں، شبلی فراز

فوٹو فائل

اسلام آباد:مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہوئے ہیں۔ایسے قوانین منظور نہ کریں جس پر آپ کو ندامت ہو۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جتنے فگرز اوپر نیچے کریں مہنگائی کم نہیں ہورہی، ملک نہیں چل رہا، ادارہ جاتی تباہی کی طرف ملک جارہا ہے، وزیر خزانہ کے پاس کوئی چوائس نہیں ہے۔

سینیٹ میں شبلی فراز کے اظہار خیال کےدوران حکومتی ارکان نے خوب شور شرابہ کیا، جس سے ایک لمحے کیلئے ایوان کا ماحول مچھلی منڈی بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ 40 سال آپ نے حکومت کی اور ملک کا بیڑا غرق کیا، ہم 3 سال حکومت میں رہے ، اس وقت ہماری گنتی کم کی جارہی ہے، اس ایواں میں عوام کے خلاف قانون سازی ہورہی ہے۔

شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ ایوان کے رولز میں ترمیم کریں کہ قانون سازی کے حق یا مخالفت میں کھڑے ہو کر ووٹ کریں، ایسے قوانین منظور نہ کریں جس پر آپ کو ندامت ہو۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...