Home نیوز پاکستان رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 18 ستمبر کو ہو گا

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 18 ستمبر کو ہو گا

Share
Share

کراچی:رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 18 ستمبر کو ہو گا، چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہوگا۔

جزوی چاند گرہن امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا۔

چاند گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوگا، چاند گرہن 7 بج کر 44 منٹ پرعروج پر پہنچے گا جو 8 بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گا، چاند گرہن کا اختتام 9 بج کر 47 منٹ پر ہوگا۔

خیال رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے، جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا۔

چاند گرہن کبھی جزوی اور کبھی مکمل ہوتا ہے، چاند گرہن کا جزوی یا مکمل ہونا اس کی گردش پر منحصر ہے۔

ناسا کے مطابق چاند گرہن کے دوران چاند زمین کے سائے میں آ جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی کچھ روشنی چاند پر پہنچتی رہتی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...