Home Uncategorized گلوکار راحت فتح علی خان کی دبئی میں گرفتاری کا ڈراپ سین

گلوکار راحت فتح علی خان کی دبئی میں گرفتاری کا ڈراپ سین

Share
Share

دبئی: پاکستان کے لیجنڈری گلوکار اور قوال راحت فتح علی خان کی دبئی ائرپورٹ پر گرفتاری کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

گلوکار کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ ان کی گرفتاری نہیں ہوئی اور ائرپورٹ پر نارمل چیکنگ اور سوال جواب ہوئے تھے اور اب وہ اپنا کام کررہے ہیں۔

راحت فتح علی خان کے مطابق ان سے سوال جواب کیلئے درخواستیں دبئی حکام کو دی گئی تھیں اور یہ کوئی بھی دے سکتا ہے۔

دوسری جانب میوزک ڈائریکٹر فاروق راؤ نے کہا ہے کہ راحت فتح علی خان دبئی میں اپنے گانوں کی ریکارڈنگز کررہے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق راحت فتح علی کے سابق مینیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو شکایات درج کرائی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ گلوکار نے چند ماہ قبل ہی اپنے مینیجر کو برطرف کردیا تھا اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...