Home sticky post 2 دبئی، ایشیا کپ، بھارت نے متحدہ عرب امارات کو 9وکٹوں سے ہرا دیا

دبئی، ایشیا کپ، بھارت نے متحدہ عرب امارات کو 9وکٹوں سے ہرا دیا

Share
Share

دبئی: مینز ٹی 20 ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے باآسانی متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارت نے یو اے ای کی جانب سے ملنے والا 58 رنز کاہدف 4.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا، بھارت کی جانب سے ابیشیک شرما 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شبمن گل 20 اور سوریاکمار یادیو 7 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹ کے دوسرے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، یو اے ای کی جانب سے علیشان شرافو 22 اور کپتان محمد وسیم 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 اور شیوام دوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ایشیا کپ کے میچز پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں ۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...