Home سیاست پنجاب اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران لیگی اور اپوزیشن اراکین الجھ پڑے

پنجاب اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران لیگی اور اپوزیشن اراکین الجھ پڑے

Share
Share

پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے دوران سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) اور ن لیگ کے اراکین میں گھمسان کا رن پڑ گیا۔

پنجاب اسمبلی میں جب اسپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا اور وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کرنا شروع کیا تو سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔

بعد ازاں سنی اتحاد کونسل کے اراکین احتجاج کرتے ہوئے ڈائس کے قریب پہنچے اور اسپیکر کا گھیراؤ کر کے حکومت و وزیراعلی کی مخالفت میں نعرے بازی کی جبکہ اراکین عمران خان کے حق میں بھی نعرے بلند کرتے رہے۔

سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے بجٹ دستاویزات پھاڑ کر ہوا میں اچھالی اور نعرے بازی کر کے بجٹ تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ اس دوران ن لیگ کے اراکین بھی آگے بڑھے اور پھر دونوں جماعتوں کے اراکین میں جھگڑا بھی ہوا۔

اسمبلی میں ہونے والے جھگڑے کو قابو کرنے کیلیے سارجنٹس کو طلب کیا گیا جنہوں نے اپوزیشن اراکین کو پیچھے دھکیلا اور صورت حال کو قابو کیا۔

Share
Related Articles

سویلینز ٹرائل کیس،آرمی ایکٹ تو خصوصی طور پر افواج پاکستان کے ممبران کیلئے ہے، آئینی بینچ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف...

خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور، کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی...

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کردی

مودی سرکار نے اپنے کالے قانون کی آڑ لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر...

چیف جسٹس کا بڑا اقدام، جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ افسران کو واپس بھجوا دیا

اسلام آباد:چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے...