Home نیوز پاکستان جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ای کورٹ اور سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ای کورٹ اور سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

Share
Share

راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں ای کورٹ اور سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔آئندہ تمام مقامات میں ہر عدالت ویڈیو لنک سے گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔ تمام سیشن اور فوجداری عدالتیں انٹرنیٹ سے لنک ہوں گی

چیف جسٹس لاہور ملک شہزاد احمد نے ای۔کورٹ اورسہولت سینٹر کا افتتاح کیا۔ چیف جسٹس نے دیگر ججز کے ہمراہ ای کورٹ کا دورہ کیا اور ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت دیکھی۔ چیف جسٹس نے سہولت سینٹر میں مصالحت پراسس کا بھی جائزہ لیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ای کورٹ کی خاتون سیشن جج رابعہ سلیم نے کمرہ عدالت میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ای کورٹ اور سہولت سینٹر کی افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سمیت ضلعی عدلیہ کے ججز نیشرکت کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
خصوصی ای۔کورٹ میں انٹرنیٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ آئندہ تمام مقامات میں ہر عدالت ویڈیو لنک سے گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔ پولیس افسران اور گواہان کو بطور گواہ بیان ریکارڈ نہ کرانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ تمام سیشن اور فوجداری عدالتیں انٹرنیٹ سے لنک ہوں گی۔ اہم کیسوں میں ملزمان کے بیانات اور حاضری بھی وڈیو لنک سے ہو سکے گی۔

سیشن جج راولپنڈی عبد الرزاق نے جوڈیشل کمپلیکس میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا کی رفتار بڑھا دی ہے۔ جوڈیشل سسٹم اگر اس رفتار کو قائم نہ رکھ سکا تو انگلیاں اٹھیں گی۔ اس کو دیکھتے ہوئے پنجاب بھر میں ای کورٹس قائم کی گئی ہیں۔ اس کے ذریعے اخراجات اور وقت بچے گا۔ اے ڈی آر سینٹر کے لئے راولپنڈی کو چنا گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...