Home سیاست حکومت معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام سہولیات فراہم کرے گی،وزیراعظم

حکومت معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام سہولیات فراہم کرے گی،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے۔ حکومت معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنسی فرم کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد نے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں تمام شعبوں خصوصاً معدنیات اور توانائی میں سرمایہ کاری کے لامحدود مواقع موجود ہیں۔ دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو معروف عالمی فرمز کی مشاورت سے مکمل کیا جائے اور حکومت کے حجم میں کمی اور نظام حکومت کو موثر بنانے کے لیے بھی ان سے مشاورت کی جائے۔ ملکی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور آحد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب خان، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...