Home نیوز پاکستان اسلام آباد سمیت لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Share
Share

اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7ریکارڈ کی گئی ہے زلزلے کی زیرزمین گہرائی 10کلومیٹر تھی۔جبکہ زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان کا قریبی علاقہ ہے۔

زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہری گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Share
Related Articles

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 3 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کر کے 3...

تیس سالوں سے دنیا بھر میں دورے کررہا ہوں سب سے زیادہ محبت پاکستان میں ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی:عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی...

عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دے دیا

کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار...

واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر گروپ ایڈمن قتل

پشاور:پشاور میں ایک شخص کو مبینہ طور پر واٹس ایپ گروپ نکالنے...