Home نیوز پاکستان ای سی سی نے انتخابات کیلئے 42 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ مظور کر لی

ای سی سی نے انتخابات کیلئے 42 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ مظور کر لی

Share
Share

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے انتخابات کیلئے 42 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ مظور کر لی،افغانستان کو خوردنی تیل اور گھی برآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آئندہ انتخابات کی تیاری کیلئے10 ارب روپے ابتدائی طور پر جاری کئے جائیں گے۔

مجموعی طور پر ای سی سی نے آئندہ انتخابات کیلئے 42 ارب52کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ منظورکی گئی ہے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کیلئے 20کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

ای سی سی نے سینما کی صنعت کیلئے صنعتوں کے مساوی بجلی کے نرخ مقرر کرنے کی منظوری بھی دی ہے،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ای سی سی افغانستان کو خوردنی تیل اور گھی برآمد کرنے اورتمباکو پر سیس میں اضافے کی منظوری بھی دے دی۔

ای سی سی نے میدانی علاقوں کیلئے فی کلو سیس میں ساڑھے تین روپے،نیم پہاڑی علاقوں کیلئے بھی سیس میں ساڑھے تین روپے کا اضافہ کیا ہے۔ای سی سی تمباکو کی مختلف اقسام پر بھی سیس میں اضافہ کردیا۔

Share
Related Articles

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد کلائمیٹ...

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ائی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے...

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل...

حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-2025 کے لیے بجٹ...