Home سیاست ‎الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ

‎الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ

Share
Share

‎اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے لئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

‎ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ تیارکر لیا گیا، عام انتخابات کے دوران سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو بھی کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سے بیان حلفی لیا جائے گا۔

‎مزید بتایا گیا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو پولنگ سٹیشن کے اندر جائزہ لینے کی اجازت ہو گی، سوشل میڈیا آپریٹر کسی سیاسی جماعت کے لئے ووٹ نہیں مانگ سکے گا۔

‎ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کسی امیدوار کی تشہیر یا ووٹر پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گا، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو موبائل فون سے پولنگ سٹیشنز کے اندر کی فوٹیج بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...