Home سیاست نئے وزیراعظم کا انتخاب،آج کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے

نئے وزیراعظم کا انتخاب،آج کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے

Share
Share

اسلام آباد: عام انتخابات کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کا مرحلہ آج شروع ہوگا۔

اتحادی جماعتوں کی جانب سے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک وصول کئے جائیں گے، کاغذات نامزدگی سہ پہر 3 بجے تک واپس لئے جا سکیں گے۔

وزیراعظم کیلئے کاغذاتِ نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے لئے جاسکتے ہیں۔

الیکشن قواعد کے تحت کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق نے سپیکر جبکہ پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد عہدوں کا حلف اٹھا لیا، اب اگلہ مرحلہ وزارت عظمیٰ کے انتخاب کا ہے جس کیلئے ووٹ کل ہوگی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...