Home Uncategorized امارات ایئرلائن کا یورپ ٹور پر جانے والے اپنے صارفین کے لیے نئی اسکیم کا اعلان

امارات ایئرلائن کا یورپ ٹور پر جانے والے اپنے صارفین کے لیے نئی اسکیم کا اعلان

Share
Share

ابو ظہبی: امارات ایئرلائن نے یورپ ٹور پر جانے والے اپنے صارفین کے لیے نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صرف 9 درہم کی ادائیگی پر یورپ ٹور کی بکنگ ہوجائے گی۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کا مقصد دنیا میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق معروف ایئرلائن کمپنی امارات کی اس خصوصی پیشکش سے فائدہ اُٹھانے کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔ صرف 9 درہم کی ادائیگی سے نہ صرف فلائٹ بلکہ ہوٹل بھی بک ہوجائے گا۔

امارات ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کا مقصد دنیا میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

یورپی ممالک کے علاوہ اس اسکیم کے ذریعے ترکیہ اور اٹلی کا سفر بھی کیا جا سکتا ہے۔ 24 مئی تک بکنگ کروانے والے سیاح 30 نومبر تک کسی بھی وقت سفر پر روانہ ہوسکتے ہیں تاہم سفر سے 25 روز قبل بقیہ رقم جمع کرانا ہوگی۔

یاد رہے کہ پیشگی بکنگ منسوخ کرانے پر 90 درہم ناقابل واپس ہوں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...