Home نیوز پاکستان جبری گمشدگیاں،رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی

جبری گمشدگیاں،رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی

Share
Share

اسلام آباد:ملک میں شہریوں کی جبری گمشدگیوں کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

اعتراضات میں کہا گیا درخواست میں آرٹیکل184(3) کا اختیار استعمال کرنے کے لئے مفاد عامہ کے نکتے کی نشاندہی نہیں کی گئی، انفرادی حق تلفی کے لئے آرٹیکل 184(3) کا استعمال نہیں کیا جا سکتا، درخواست میں آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے لئے مناسب جواز فراہم نہیں کیا گیا۔

اعتراضات میں مزید کہا گیا درخواست گزار نے ریلیف لینے کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، سینیٹر اعتزاز احسن نے ملک میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...