Home سیاست اسرائیلی سفاکیت روکنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں،سراج الحق

اسرائیلی سفاکیت روکنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں،سراج الحق

Share
Share

استنبول:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلمان حکمران پونے دو ارب عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کریں۔اسرائیلی سفاکیت روکنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے استنبول میں الاتحاد العالمی العلماء المسلمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو 35 روز گزر گئے، بچوں اور خواتین کو بے دریغ قتل کیا جا رہا ہے، ہسپتال، سکول محفوظ نہیں، اسرائیلی سفاکیت روکنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ او آئی سی ایسے اعلانات کرے جس سے امت مسلمہ کی حوصلہ افزائی ہو، اسلامی سربراہی کانفرنس میں حماس قیادت کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے، رفح کراسنگ کھول کر وہاں فی الفور ایمرجنسی بنیادوں پر ہسپتال تعمیر کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطینیوں کی سکیورٹی کا بندوبست کرنا اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے، مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لئے امت ایک ہو جائے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...