Home سیاست شہباز شریف سے انجینئر امیرمقام ، مرتضیٰ جاوید عباسی کی ملاقات،سیاسی امور پر گفتگو

شہباز شریف سے انجینئر امیرمقام ، مرتضیٰ جاوید عباسی کی ملاقات،سیاسی امور پر گفتگو

Share
Share

لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے صوبہ خیبرپختونخوا پارٹی کے صدر انجینئر امیرمقام اور جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے ملاقات کی۔

سابق وزیر اعظم کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران شہبازشریف نے انجینئر امیرمقام اور مرتضیٰ جاوید عباسی کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا، شہبازشریف نے مشکل حالات میں پارٹی کو خیبرپختونخوا میں منظم رکھنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر انجینئرامیرمقام اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارٹی کے صدر شہبازشریف کو آنے والے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے صوبہ بھر کے تمام حلقوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص خیبرپختونخوا میں پارٹی امور اور آنے والے عام انتخابات میں دوسری جماعتوں کیساتھ اتحاد پر غور کیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...