Home کھیل انگلش کرکٹر معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلش کرکٹر معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Share
Share

 

لندن:انگلش کرکٹر معین علی نے تمام فارمیٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹر معین علی نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے زیر غور نہ لائے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سابق کرکٹر نے برطانوی جریدے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 37 سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے لیکن اب نئی نسل کو وقت ہے۔

اسپنر معین علی کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ ریٹائرمنٹ لینے کا مناسب وقت ہے، مجھے انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔

معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں جبکہ تمام فارمٹیس کی انٹرنیشنل کرکٹ سے آج ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ معین علی نے انگلینڈ کیلئے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...