Home کھیل یورو کپ، انگلینڈسوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

یورو کپ، انگلینڈسوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Share
Share

ڈسلڈرف:یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ڈسلڈرف میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول نہ کرسکیں۔

میچ کے 75ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کی جانب سے بریل ایمبولو نے گول اسکور کیا لیکن صرف پانچ منٹ بعد انگلینڈ کے بکایو ساکا نے میچ برابر کردیا۔

مقررہ وقت میچ ایک، ایک سے برابر رہا، ایکسٹرا ٹائم میں بھی کوئی گول نہیں ہوا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پنلٹی شوٹ آؤٹ میں انگلینڈ نے تین کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح حاصل کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...