Home نیوز پاکستان غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں غریب کا چولہا بھی نہیں جل رہا،شیخ رشید

غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں غریب کا چولہا بھی نہیں جل رہا،شیخ رشید

Share
Share

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ سنگین معاشی حالات بن گئے ہیں، غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں غریب کا چولہا بھی نہیں جل رہا۔ موجودہ حالات کا ملبہ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی پر اور پی پی مسلم لیگ (ن) پر ڈال رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان نااہلوں کی وجہ سے سارا ملبہ غریب عوام پر گر گیا ہے، اصل مسئلہ غربت اور بیروزگاری ہے جس پر کوئی بات کر رہا ہے نہ توجہ دے رہا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اقتدار میں ہو تو سات سات فنکشن کرتا ہے اقتدار سے اترتا ہے تو سیدھا لندن جاتا ہے اور بیمار ہو جاتا ہے، نواز شریف کو پہلے ہی کئی سالوں سے سیاسی بیماری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی اہم قیادت ملک چھوڑ کر جا چکی ہے، اْنہیں قوم کے جذبات اور عوام کے غیض و غضب کا علم ہے، جو لوگ بجلی کے بلوں اور چینی، آٹے کی مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر آئے ہیں وہ کسی لیڈر یا پارٹی کے کہنے پر نہیں آئے اپنی بقاء کیلئے سڑکوں پر آئے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے کسی کی طرف نہیں دیکھ رہے، آسمان کے فیصلے کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ مسئلہ اب سیاست نہیں رہا سنگین معاشی حالات بن گئے ہیں، غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں غریب کا چولہا بھی نہیں جل رہا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...