Home سیاست ٹیکس، بجلی اور گیس چوروں کو دہشت گرد ڈیکلیئر ہونا چاہیے،خواجہ آصف

ٹیکس، بجلی اور گیس چوروں کو دہشت گرد ڈیکلیئر ہونا چاہیے،خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد:سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہنا ہے کہ جو حکومتی ملازمین چوری کی معاونت کرتے ہیں وہ بھی معاشی دہشت گرد ہیں ملک مقروض اور دیوالیہ ہے، ٹیکس، بجلی اور گیس چوروں کو دہشت گرد ڈیکلیئر ہونا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت تقریباً 2670 ارب روپے صرف ٹیکس کے مقدمے عدالتوں میں لٹکے ہوئے ہیں، ٹیکس، بجلی اور گیس کی چوری ہر سال کئی ہزار ارب روپے کی ہوتی ہے جس کا بوجھ عام آدمی اٹھاتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک مقروض اور دیوالیہ ہے، ہر قسم کے ریاستی وسائل کی چوری معاشی دہشت گردی کے زمرے میں آنی چاہیے، ٹیکس، بجلی اور گیس وغیرہ کے چوروں کو دہشت گرد ڈیکلیئر ہونا چاہیے اور یہ چور اس وقت مراعات یافتہ طبقے کا حصہ ہیں۔

سابق وزیر دفاع نے مزید کہا ہے کہ جو حکومتی ملازمین چوری کی معاونت کرتے ہیں وہ بھی معاشی دہشت گرد ہیں ان کو عام قوانین کی بجائے دہشت گردی کے قوانین کا سامنا کرنا چاہیے ورنہ معاشی تباہی خدانخواستہ ہمارا مقدر بن جائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...