Home نیوز پاکستان بجلی کے بھاری بلوں سے شوبز اداکاراؤں کے بھی ہو ش اڑ گئے

بجلی کے بھاری بلوں سے شوبز اداکاراؤں کے بھی ہو ش اڑ گئے

Share
Share

لاہور: بجلی کے بھاری بلوں سے جہاں عام عوام مشکلات کا شکار ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی ہوشربا بجلی بلوں سے پریشان ہوگئی ہیں ۔

حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے شوبز سے وابستہ اپنی دوستوں ندا یاسر، سعدیہ امام اور فضا علی سے پوچھا کہ انکا آخری بجلی کا بل کتنا آیا ہے؟

نامور مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے بتایا کہ انکا بجلی کا بل ایک لاکھ روپے آیا ہے حالانکہ وہ 15 دن گھر پر موجود ہی نہیں تھیں۔

ندا کا کہنا تھا کہ ہم سارا دن اے سی نہیں چلاتے اور صرف پنکھے کا استعمال کرتے ہیں اور بچوں کو بھی اے سی چلانے سے منع کرتے ہیں، رات میں بھی صرف ایک اے سی چلا کر سب ایک ہی کمرے میں سوتے ہیں، بجلی کے مہنگے بلوں کی وجہ سے ہم سولر لگوانے کا سوچ رہے ہیں لیکن وہ بھی اب بہت مہنگا ہوچکا ہے۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے بتایا کہ بجلی مہنگی ہونے کے بعد ان کا بل 67 ہزار روپے آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے گھر پر سولر سسٹم لگوا لیا ہے۔

سعدیہ کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم لگوانے کے بعد ہمارا بل صرف 19 ہزار روپے آیا ہے حالانکہ اس دوران میری بھانجی کی شادی کیلئے مہمانوں کی آمد کی وجہ سے بجلی کا استعمال بھی زیادہ ہوا۔

اداکارہ فضا علی نے کہا کہ اے سی استعمال نہ کرنے اور بیشتر وقت گھر سے باہر ہونے کے باوجود انکا آخری بجلی کا بل 67 ہزار روپے ا?یا ہے۔

نادیہ خان نے بتایا کہ ہمارا بجلی کا بل بھی 75 ہزار روپے آیا ہے، حالانکہ میں تین ہفتے تو گھر پر نہیں تھی اور کام کے سلسلے میں تھائی لینڈ گئی ہوئی تھی اور بعد میں اسلام آباد میں اپنے والد سے ملنے چلی گئی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوف ہے کہ جب ہم تین ہفتے گھر پر نہیں تھے اور بجلی کا بل 75 ہزار ا?یا ہے اور اس مہینے جب ہم گھر پر ہوں گے تو کتنا بل ا?ئے گا؟، اے سی کو اب بہت کنجوسی سے استعمال کرنا ہوگا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...